loader image

Days Passed

6816

AAFIA MOVEMENT

حامد میر پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ اقدام ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی(        )عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اوران کی والدہ عصمت صدیقی نے کہا ہے کہ معروف صحافی اوراینکرپرسن حامد میر پرکراچی میں قاتلانہ حملہ بزدلانہ اقدام ہے، ہم اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ عافیہ موومنٹ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ میڈیا کی بدولت مظلوم طبقے کو جو حوصلہ ملا ہے اس کو مد نظررکھتے ہوئے میڈیا سے وابستہ تمام افراد کےتحفظ کیلئے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں خصوصی سیکوریٹی پلان مرتب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے تمام اہل خانہ حامد میر کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، اللہ انہیں مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔