loader image

Days Passed

6816

AAFIA MOVEMENT

اگر آپ بھی مخلص اور درد مند پاکستانی ہیں تو اسے ضرور پڑھیئے۔۔۔

اگر آپ بھی مخلص اور درد مند پاکستانی ہیں تو اسے ضرور پڑھیئے۔۔۔

 

دوستو۔۔۔ کہنے کو تو ساری قوم سو رہی ہے لیکن چند ہیں کہ جو جاگ رہے ہیں،،، انہیں پورا احساس ہے کہ قوم کی ناموس عافیہ صدیقی کو اگرامریکیوں کی قید سے واپس نا لایا گیا تو بلا شبہ بطور قوم ہمارا کوئی حق نہ ہوگا کہ خود کو ایک غیور اور باوقار قوم کہ سکیں۔۔۔ ملی غیرت سے سرشار ان لوگوں نے قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلیئے اور سوئے ہوؤں کو جگانے کیلیئے اتوار 8 فروری کو دن کے دو بجے مزار قائد پہ قومی جرگہ کے نام سے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دیا ہے کہ جس میں ملک کے کونے کونے سے مختلف اہم  شعبہء ہائے زندگی کے نامور افراد کو مدعو کیا گیا ہے اور کراچی کے تمام درد مند و محب وطن شہریوں 

سے بھی شرکت کی اپیل کی گئی ہے،،،

محترم ، اگر ملی غیرت، قومی ناموس اور حب الوطنی  جیسے الفاظ کی آپکے نزدیک کوئی اہمیت ہے تو آپ اس کا عملی ثبوت دینے کیلیئے قومی جرگہ میں تشریف لائیئے ،، آپ بہت سے اپنے جیسے مخلص اور دردمند افراد کو وہاں موجود پائیں گے

                              چشم براہ

S. Arif Mustafa