loader image

Days Passed

6816

AAFIA MOVEMENT

حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کو ہر صورت یقینی بنائے، یون ریڈ لے

کراچی، معروف برطانوی صحافی یون ریڈلے (مریم ) نے امریکی جیلوں میں برسوں سے قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی اور بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کو ہر صورت یقینی بنائے نئی حکومت سے عافیہ کی رہائی کے لیے اپنا خصوصی کردار ادا کرے ، اس حوالے سے کی جانیوالی کاوشوں سے عوام کو آگاہ رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان کے لیے دوسرے گھر کی حیثیت رکھتا ہے اورعافیہ کی والدہ عصمت صدیقی ان کے لیے ماں کا درجہ رکھتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق حکمرانوں نے امریکی قید سے عافیہ صدیقی کو رہا کرانے کے لیے صرف وعدے اور دعوے کیے۔ برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے لوگوں کو چھڑانے کے لیے کسی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے بھی دریغ نہیں کرتا پھر پاکستان عافیہ صدیقی کے معاملے پر اپنی بے بسی کا کیوں مظاہرہ کرتا ہے۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت سے بھی انہیں سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہو سکا۔