loader image

Days Passed

6816

AAFIA MOVEMENT

عصمت صدیقی کا صدر اور وزیر اعظم سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ

کراچی،   ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے تمام کائنات کو ناانصافی و ظلمت کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت و انصاف کی روشنی سے منور کیا۔ نبی علیہ السلام کی بعثت نے عورت کو وہ باعزت مقام عطا کیا جو اس سے پہلے کسی دور میں ایک عورت کو حاصل نہیں تھا۔ بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے کی قبیح رسم کا خاتمہ ہوا اور بیٹی کو رحمت قرار دے کر عورت کی شان و عزت میں چار چاند لگا دئیے۔

انہوں مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک سابق حکمران نے میری بیٹی عافیہ کو ڈالروں کے عوض بیچ کر دور جاہلیت کی اس قبیح رسم کو دوبارہ زندہ کیا۔

میں ایک مرتبہ پھر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کرتی ہوں کہ خدارہ عافیہ کو واپس وطن لا کربیٹیوں کو عزت دینے کی سنت پر عمل کریں اور بیٹیوں کے احترام کا عملی مظاہرہ کریں، صرف زبانی دعووں سے ملک میں انصاف کا نظام قائم نہیں ہوگا۔