loader image

Days Passed

6816

AAFIA MOVEMENT

(قدم بڑھاﺅ نواز شریف (حفیظ خٹک

یہ نعرہ پرانا ہے تاہم ان دنوں اس نعرے کی ضرورت اہمیت کی حامل ہے۔ پہلے میاں نواز شریف اوراس کے بعد ہر اس لیڈر نے اس نعرے کو اپنایا جسے عوامی تائید کی ضرورت درپیش ہوا کرتی تھی، لیکن موجودہ حالات میں اس نعرے کے نہیں اس کے عملی اظہار کی بھی ضرورت ہے۔ پاکستان کو ان دنوں جن اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی ناپاک سازشوں کا سامنا ہے شاید ماضی میںکبھی نہیں رہا۔ ہر سو ملک کے یہ دشمن اس عظیم وطن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے در پے ہیں۔ آئے روز میرے ہم وطنوں کی لاشیں گر رہی ہیں۔ ملک کی سرحدیں، اور ان سرحدوں کے اندر بظاہر کوئی محفوظ نہیں۔ ملک کی تمام محب وطن سیاسی، سماجی اور دینی جماعتوں سمیت ہر فرد کو ان حالات میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔ خصوصا تحریک انصاف کو الیکشن میں ہونے والے معاملات کو اب بالائے طاق رکھ کر ملک کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ جس صوبے میں انہیں حکومت altکرنے کا موقع ملا ہے اسے اپنے دعووں کے مطابق ایک رول ماڈل صوبہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام حکومتی اور غیر حکومتی جماعتوں کو مل کر اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑہنا ہوگا۔ اس سلسلے میں فوج اور میڈیا کو بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

خصوصا میڈیا کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے۔ بریکنگ کی دوڑ میں انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ان کی خبر سے ملک پر اور اس کی عوام پر کیا اثر پڑے گا۔ ان حالات میں ہر پاکستانی کو اپنی ذاتیات سے ہٹ کر ملک و ملت کے لئے اپنے حصے کا فریضہ نبھانا ہوگا۔ ایسا کر کے ہی ہم اپنے ملک کو کامیابی کے ساتھ آگے کی جانب بڑھا سکیں گے۔ میاں نواز شریف کو یقینا مسائل کا ادراک ہے جبھی انہوں نے دس برسوں سے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

وہ عافیہ کے جس کا ذکر آتے ہی ایک مجبور اور مظلوم عورت کی تصویر سامنے آجاتی ہے۔ جسے ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے۔ اسکی بوڑھی اور بیمار ماں، اور بچے اس کی راہ تکتے تکتے تھک گئے ہیں اور اسکی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنی زندگی کو داﺅ پر لگا چکی ہیں۔ دس سال سے جاری عافیہ کی رہائی کیلئے جدوجہد کو انہوں نے ایک عالم گیر تحریک کا روپ دے دیا ہے۔ سابقہ حکومتوں کے وعدے دلاسے تو حتم نہیں ہوئے ہاں انکی حکومت ضرور حتم ہوگئی۔ اسی نواز شریف نے بھی فوزیہ اور انکی والدہ سے عافیہ کی رہائی کا وعدہ کیا تھا جب وہ حزب اختلاف میں تھے۔ میاں صاحب نے اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے عافیہ کی رہائی کیلئے عملی قدم اٹھایا اور گذشتہ دنوں اس حوالے سے ایک معاہدے پر بھی دستخط کر دیے جس سے عافیہ ہی نہیں بیشمار دیگر پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا اور وہ تمام گمنام پاکستانی قیدی جو دیار غیر میں ناکردہ گناہوں کی سزا بگھت رہے ہیں، وہ اپنے ملک میں اپنوں کے درمیان سزا کے دن پورے کر سکیں گے۔

عافیہ رہائی کیلئے نواز شریف کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔اس قدم کے اٹھانے کے ساتھ یقینا پوری قوم ہی نہیں پوری امت مسلمہ اس نعرے کو نواز شریف کے حق میں دہرائیگی کہ قدم بڑھاﺅ نواز شریف۔۔۔ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔۔۔ ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے وزیر اعظم صاحب آپ جو بھی قدم اٹھائیں گے قوم آپ کے شانہ بشانہ ہوگی۔ ان شاءاللہ

[email protected]